مرکزی مواد پر جائیں
18 شعبان، 1447 ہجری

حاملہ عورت خاوند کی وفات پر کتنی عدت گزارے ؟

فونٹ سائز:
یہ تحریر علمائے حرمین کے فتووں پر مشتمل کتاب 500 سوال و جواب برائے خواتین سے ماخوذ ہے جس کا ترجمہ حافظ عبداللہ سلیم نے کیا ہے۔

سوال :

ایک سائل دریافت کرتا ہے کہ اس کے باپ کی بیوی حاملہ ہے، کیا وہ سائل کے باپ کی وفات پر چار ماہ دس دن عدت گزارے گی یا وضع حمل تک ؟

جواب :

فتوی دینے والی کمیٹی نے ہر طرح سے سوال کا جائزہ لینے کے بعد فتوی جاری کیا کہ اس عورت کی عدت وضع حمل تک ہے۔ والله ولي التوفيق وصلى الله على نبينا محمد وآله وصحبه وسلم
(دارالافتاءکمیٹی)

اہم: ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر واٹس اپ پر اطلاع دیں یا ای میل کریں۔