ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری
سوال :
حالت احرام میں خوشبو کی ممانعت مردوں اور عورتوں دونوں کے لیے ہے یا صرف عورتوں کے لیے؟
جواب :
تمام شرعی احکام میں مرد اور عورت برابر ہیں ، الا کہ شریعت تخصیص کر دے۔
حالت احرام میں خوشبو لگانے کی ممانعت مردوزن دونوں کے لیے ہے۔
❀ حافظ ابن حجر رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
أجمعوا على أن الرجال والنساء سواء فى تحريم استعمال الطيب إذا كانوا محرمين .
”اہل علم کا اجماع ہے کہ حالت احرام میں خوشبو لگانے کی حرمت میں مرد اور عورتوں دونوں برابر ہیں ۔
(فتح الباري : 399/3)