تحریر: عمران ایوب لاہوری
حالتِ احرام میں سرمہ لگانا یا آنکھوں میں بطور علاج کوئی دوا وغیرہ ڈالنا
جائز ہے جیسا کہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حالت احرام میں جس کی آنکھیں دکھتی ہوں اس کے متعلق فرمایا:
ضمدها بالصبر
”وہ اپنی آنکھوں پر ایلوے (دوا کا نام ہے) کا لیپ کر لے ۔“
[مسلم: 2089 ، كتاب الحج: باب جواز مداواة المحرم عينيه]