مرکزی مواد پر جائیں
18 شعبان، 1447 ہجری

حائضہ کے ہاتھ سے کھانا تناول کرنا

فونٹ سائز:
یہ تحریر علمائے حرمین کے فتووں پر مشتمل کتاب 500 سوال و جواب برائے خواتین سے ماخوذ ہے جس کا ترجمہ حافظ عبداللہ سلیم نے کیا ہے۔

سوال :

کیا حائضہ کے ہاتھ سے کھانا تناول کرناجائز ہے ؟ ہمیں جواب سے نوازیں اللہ تعالیٰ آپ کو اجر دے گا ۔

جواب:

حائضہ عورت کے ہاتھ سے کھانے میں کوئی حرج نہیں ، خواہ وہ خود پکا کر تمہیں کھلائے یا کسی اور کے ہاتھ کا پکا ہوا تمہیں کھلائے یا اس سے ملتی جلتی کوئی بھی شکل ہو سب جائز ہے ، کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے عائشہ رضی اللہ عنہا کو مخاطب کر کے کہا:
إن حيضتك ليست بيدك [ صحيح مسلم ، رقم الحديث 299 ]
”بلاشبہ تیرا حیض تیرے ہاتھ میں نہیں ہے ۔“
ہیں جو چیز بھی وہ اپنے ہاتھ سے تیار کر کے اپنے ہاتھ سے تمہیں لقے کھلائے تو اس میں کوئی حرج اور ممانعت نہیں ، کیونکہ حائضہ کا حیض اس کے ہاتھ میں نہیں ہے ۔ واللہ اعلم
(عبداللہ بن حمید رحمہ اللہ )

اہم: ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر واٹس اپ پر اطلاع دیں یا ای میل کریں۔