مرکزی مواد پر جائیں
18 شعبان، 1447 ہجری

جہری نماز میں افتتاحی دعا سراً پڑھنے کا حکم

فونٹ سائز:
ماخوذ: قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل، جلد 02

سوال

امام و مقتدی کا جہری نمازوں میں سبحانك اللھم یا اس کے علاوہ افتتاحی دعا کو سراً پڑھنا کس حدیث سے ثابت ہے؟

الجواب

ذکر کے متعلق اصول قرآن مجید میں سورۃ الأعراف آیت ۲۰۵ میں ہے اور دعاء کے متعلق وہی ذکر والا اصول ہی ہے۔ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:
﴿ادْعُوا رَ‌بَّكُمْ تَضَرُّ‌عًا وَخُفْيَةً ۚ إِنَّهُ لَا يُحِبُّ الْمُعْتَدِينَ﴾ [الأعراف:۵۵]
’’اپنے پروردگار کو گڑ گڑاتے ہوئے اور چپکے چپکے پکارو یقینا وہ حد سے بڑھنے والوں کو پسند نہیں کرتا۔‘‘
ہاں جن ادعیہ کا جہر کتاب و سنت سے ثابت ہے وہ جہراً ہی ہوں گی۔

اہم: ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر واٹس اپ پر اطلاع دیں یا ای میل کریں۔