ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری
سوال:
جو نماز کے وجوب کا منکر ہو، اس کا کیا حکم ہے؟
جواب:
نماز اسلام کا بنیادی رکن ہے، بے شمار قرآنی آیات اور متواتر احادیث سے نماز کا وجوب ثابت ہوتا ہے، اس کا انکار کفر ہے۔
❀حافظ ابن الجوزی رحمہ اللہ (597ھ) فرماتے ہیں:
اتفق العلماء على أن من ترك الصلاة جاحدا لوجوبها فهو كافر
اہل علم کا اتفاق ہے کہ جس نے نماز کے وجوب کا انکار کرتے ہوئے نماز کو ترک کیا، وہ کافر ہے۔
(كشف المشكل: 3/77)