ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری
سوال:
جو لوگ عدت میں نکاح کرائیں، ان کا کیا حکم ہے؟
جواب:
عدت میں نکاح منعقد نہیں ہوتا، جس نے عدت میں نکاح کیا اور جاننے کے باوجود جس نے اس میں شرکت کی، وہ سب گناہگار ہوئے۔ یہ گناہ پر تعاون ہے۔
وَلَا تَعَاوَنُوا عَلَى الْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ
﴿المائدة: 2﴾
گناہ اور ظلم و زیادتی پر ایک دوسرے سے تعاون مت کرو۔