ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری
سوال :
جو شخص نشے کو حلال سمجھے ، اس کا کیا حکم ہے؟
جواب :
نشہ بالا جماع حرام ہے، اسے حلال کہنا کفر ہے۔
❀ شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ (728ھ) فرماتے ہیں:
إنه يحرم بلا نزاع بين المسلمين ومن استحل السكر من هذه الأمور فهو كافر .
”نشہ کے حرام ہونے میں مسلمانوں کے مابین کوئی اختلاف نہیں ، جس نے ان (مذکورہ )امور سے نشہ حاصل کرنے کو حلال سمجھا ، وہ کافر ہے۔“
(مجموع الفتاوى : 10/11 ، 357/23)