جو شخص مسجد اور امام مسجد کو گالیاں نکالتا ہو، اس کا کیا حکم ہے؟

فونٹ سائز:
ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری

سوال:

جو شخص مسجد اور امام مسجد کو گالیاں نکالتا ہو، اس کا کیا حکم ہے؟

جواب:

مسجد اللہ کے گھر ہیں، یہ شعائر اللہ ہیں اور شعائر اللہ کی توہین و استخفاف کفر ہے۔ اسی طرح امام مسجد کو صرف اس بنا پر گالیاں دینا کہ وہ امام مسجد ہے اور اسے حقیر فقیر سمجھنا کفر ہے۔
❀علامہ شیخی زادہ حنفی رحمہ اللہ (1078ھ) لکھتے ہیں:
الاستخفاف بالأشراف والعلماء كفر
”شرفا اور علما کا استخفاف کرنا باعث کفر ہے۔“
(مجمع الأنهر : 695/1)