ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری
سوال:
جو شخص غیر کی منکوحہ سے نکاح کو جائز کہے، اس کا کیا حکم ہے؟
جواب:
جو شخص غیر کی منکوحہ سے نکاح جائز سمجھے، وہ سنگین جرم کا مرتکب ہے، بلکہ اس پر کفر کا اندیشہ ہے، کیونکہ وہ قرآنی نص کا انکار کر رہا ہے۔
وَالْمُحْصَنَاتُ مِنَ النِّسَاءِ
﴿النساء: 24﴾
اور شادی شدہ عورتیں بھی (تم پر حرام کر دی گئی ہیں)۔