ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری
سوال:
جو شخص جانتے بوجھتے گواہی نہ دے، اس کا کیا حکم ہے؟
جواب:
جو کسی معاملہ کو جانتا ہو اور اس سے گواہی مانگی جائے، تو اس پر گواہی دینا ضروری ہے، بلا وجہ گواہی کو چھپانا گناہ ہے۔
وَلَا تَكْتُمُوا الشَّهَادَةَ وَمَنْ يَكْتُمْهَا فَإِنَّهُ آثِمٌ قَلْبُهُ وَاللَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ عَلِيمٌ
﴿البقرة: 283﴾
تم شہادت کو مت چھپاؤ، جس نے گواہی کو چھپایا، تو اس کا دل گناہ گار ہوا اور اللہ تعالیٰ تمہارے اعمال کو بخوبی جانتا ہے۔