ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری
سوال:
جو روزے کی حالت میں بھول کر کھا پی لے، اس کا کیا حکم ہے؟
جواب:
بھول کر کھانے پینے سے روزہ نہیں ٹوٹتا، یاد آنے کے بعد اسے چاہیے کہ کھانے پینے سے رک جائے اور روزہ مکمل کرے۔
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
من أكل ناسيا أو شرب ناسيا فليتم صومه فإنما أطعمه الله وسقاه
جس نے بھول کر کھا لیا یا پی لیا، وہ اپنا روزہ مکمل کرے، کیونکہ اسے اللہ تعالیٰ نے کھلایا، پلایا ہے۔
(صحیح البخاری: 6669)