سوال:
جو دیوار کے نیچے دب کر مر جائے، کیا اسے غسل دیا جائے گا؟
جواب:
دیوار کے نیچے دب کر مرنے والا حکمی شہید ہے، اور حکمی شہید کو غسل و کفن دیا جائے گا۔
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
المطعون شهيد، والمبطون شهيد، والغريق شهيد، والهدم شهيد، والمقتول في سبيل الله شهيد
شہید پانچ قسم کے ہیں: طاعون سے فوت ہونے والا، پیٹ کے مرض میں مبتلا ہو کر فوت ہونے والا، ڈوب کر فوت ہونے والا، دب کر فوت ہونے والا، اور اللہ کی راہ میں کٹ جانے والا۔
(صحیح البخاری: 2829؛ صحیح مسلم: 1914)