جنبی حالت میں نماز ادا کرنے کا حکم
ماخوذ: قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل، جلد 02

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ایک بندہ ہے اس کو احتلام ہو جاتا ہے اور اس کو علم نہیں ہوتا تووہ نماز پڑھ لیتا ہے یعنی پانچ نمازیں جنبی حالت میں ہی ادا کر لیتا ہے ، اس کے لیے کیا حکم ہے؟

الجواب

اہل علم کے اس مسئلہ میں دو قول ہیں:
1۔دہرانے کی ضرورت نہیں کیونکہ انسان اپنے علم کا مکلف ہے اور صورت مسئولہ میں اسے علم ہی نہیں ہوا۔
2۔ اس حالت میں جتنی نمازیں پڑھی گئی ہیں ان سب کو دہرائے۔ بہتر یہی ہے کہ دہرا لے ۔ والله اعلم
عَنْ زُبَيْرِ بْنِ الصَّلْتِ أَنَّـه قَالَ خَرَجْتُ مَعَ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ اِلَي الْجُرُفِ فَنَظَرَ فَاِذَا هُوَ قَدِ احْتَلَمَ وَصَلّٰي وَلَمْ يَغْتَسِلْ فَقَالَ وَاللّٰهِ مَا اَرَانِيْ اِلاَّ قَدِ احْتَلَمْتُ وَمَا شَعُرْتُ وَصَلَّيْتُ وَمَا اغْتَسَلْتُ قَالَ فَاغْتَسَلَ وَغَسَلَ مَا رَاٰي فِيْ ثَوْبِه وَنَضَحَ مَالَمْ يَرَوَ اَذَّنَ اَوْ اَقَامَ ثُمَّ صَلَّي بَعْدَ ارْتِفَاعِ الضُّحٰي مُتَمَكِّنًا
’’زبیر بن صلت سے روایت ہے کہ نکلا میں ساتھ عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے جرف تک تو دیکھا عمر رضی اللہ عنہ نے اپنے کپڑے کو اور پایا نشان احتلام کا اور نماز پڑھ چکے تھے بغیر غسل کے ۔ تب کہا قسم اللہ کی ! نہیں دیکھتا ہوں میں اپنے آپ کو مگر مجھے احتلام ہوا اور خبر نہ ہوئی اور نماز پڑھ لی۔ کہا زبیر نے پس غسل کیا حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اور دھو یا نشان جو دکھائی دیا کپڑے میں اور جو نہ دکھائی دیا اس پر پانی چھڑک دیا اور اذان کہی یا اقامت کہی پھر نماز پڑھی جب آفتاب بلند ہو گیا اطمینان سے۔ (المؤطا الإمام مالك، كتاب الصلوٰة، باب اعادة الجنب الصلوٰة وغسله إذا صلى ولم يذكر وغسله ثوبه)
عَن سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ اَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ غَدَا اِليٰ اَرْضِه بِالْجُرُفِ فَوَجَدَ فِيْ ثَوْبِه اِحتِْلَامًا فَقَالَ لَقَدِ ابْتُلِيْتُ بِالْاِحْتِلَامِ مُنْذُوُلِّـيْتُ اَمْرَ النَّاسِ فَاغْتَسَلَ وَغَسَلَ مَا رَاٰي فِيْ ثَوْبِه مِنْ اِحْتِلَامٍ ثُمَّ صَلّٰي بَعْدَ اَنْ طَلَعَتِ الشَّمْسُ
’’سلیمان بن یسار سے روایت ہے کہ عمر بن خطاب صبح کو گئے اپنی زمین کو جو جُرف میں تھی پس دیکھا اپنے کپڑے میں نشان احتلام کا ، پھر کہا میں مبتلا ہو گیا احتلام میں جب سے خلیفہ بنا ، پھر غسل کیا اور دھویا جو نشان پایا اپنے کپڑے میں احتلام کا پھر نماز پڑھی جب آفتاب نکل آیا۔
عَنْ سُلَمْانَ بْنِ يَسَارٍ اَنَّ عُمَرَ ابْنَ الْخَطَّابِ صَلّٰي بِالنَّاسِ الصُّبْحَ ثُمَّ غَدَا اِليٰ اَرْضِه بِالْجُرُفِ فَوَجَدَ فِيْ ثَوْبِه اِحْتِلَامًا فَقَالَ اِنَّا لَمَّا اَصَبْنَا الْوَدْك لَانَتِ الْعُرُوْقُ فَاغْتَسَلَ وغَسَلَ الْاِحْتِلَامَ مِنْ ثَوْبِه وَعَاد لِصَلوٰتِه
’’سلیمان بن یسار سے روایت ہے کہ عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے صبح کی نماز پڑھائی لوگوں کو ۔ پھر پھر گئے اپنی زمین کی طرف جو جرف میں تھی پس دیکھا اپنے کپڑے میں نشان احتلام کا تو کہا کہ جب سے ہم کھانے لگے چربی نرم ہو گئیں رگیں۔ پھر غسل کیا اور دھویا احتلام کے نشان کو اپنے کپڑے سے اور لوٹایا نماز کو۔

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے