ماخوذ : فتاویٰ علمیہ، جلد 1، کتاب الجنائز، صفحہ 511
جنازے کی صفوں میں گڑ یا چینی تقسیم کرنے کا حکم
سوال:
کیا نمازِ جنازہ سے پہلے یا بعد میں صفوں میں گڑ یا چینی تقسیم کرنا شرعاً درست ہے؟ (ایک سائل)
جواب:
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
◈ صفوں میں گڑ یا چینی تقسیم کرنا ایک بدعت ہے۔
◈ کتاب و سنت سے اس عمل کا کوئی ثبوت موجود نہیں۔
◈ لہٰذا، ایسے غیر ثابت شدہ اعمال سے کلی طور پر اجتناب کرنا چاہیے۔
(الحدیث: 45)
ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب