سوال
اگر کسی شخص کو جنازہ کی دعا یاد نہیں تو کیا وہ تیسری تکبیر کے بعد کوئی عام نماز والی دعا جنازے کی دعا کی جگہ پڑھ سکتا ہے؟
جواب از فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ، فضیلۃ الباحث نعمان خلیق حفظہ اللہ
جنازے کی مخصوص دعائیں یاد کرنے کی کوشش کرنی چاہیے، لیکن اگر ابھی یاد نہ ہو تو تب تک"رَبَّنَا اغْفِرْ لِي وَلِوَالِدَيَّ وَلِلْمُؤْمِنِينَ”پڑھ سکتا ہے۔
مزید وضاحت
بہتر یہی ہے کہ جنازے کی دعائیں یاد کروائی جائیں اور خود بھی یاد کی جائیں۔
البتہ، اگر کوئی دعا یاد نہ ہو تو درج ذیل مسنون دعائیں پڑھ سکتا ہے:
"اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِلْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ وَالْمُسْلِمِينَ وَالْمُسْلِمَاتِ، الأَحْيَاءِ مِنْهُمْ وَالأَمْوَاتِ”
"اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِحَيِّنَا وَمَيِّتِنَا، وَشَاهِدِنَا وَغَائِبِنَا، وَصَغِيرِنَا وَكَبِيرِنَا، وَذَكَرِنَا وَأُنْثَانَا”
اگر یہ بھی یاد نہ ہوں، تو کم از کم ایسی دعائیں پڑھی جائیں جن میں جنازے کا معنی محفوظ رہے۔
ساتھ ساتھ امام کی دعاؤں پر آمین کہہ کر انفرادی طور پر شامل ہونا بھی بہتر ہے۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب