ماخوذ: احکام و مسائل، جنازے کے مسائل، جلد 1، صفحہ 255
سوال
دو تین یا مذکر، مونث جنازہ کی ضمیریں بدلنی سنت سے ثابت ہیں؟
جواب
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
بعض احادیث میں دعائے جنازہ کے اندر ضمائر مذکر کے صیغے استعمال ہوئے ہیں، جبکہ بعض دیگر احادیث میں ضمائر مؤنث کے صیغے موجود ہیں۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ دونوں طرح دعاء کرنا درست اور جائز ہے، یعنی:
◈ اگر میت مرد ہو تو مذکر ضمائر کا استعمال
◈ اگر میت عورت ہو تو مؤنث ضمائر کا استعمال
یہ دونوں طریقے سنت سے ثابت ہیں۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب