سوال:
کیا سورۃ الکہف جمعہ کے دن پڑھنی چاہیے یا جمعہ کی رات کو؟
جواب از فضیلۃ الباحث نعمان خلیق حفظہ اللہ ، فضیلۃ الباحث اظہر نذیر حفظہ اللہ
سورۃ الکہف جمعہ کی رات (ليلة الجمعة) اور جمعہ کے دن (يوم الجمعة) دونوں میں پڑھنا افضل ہے۔
حدیث کی مختلف روایات میں دونوں اوقات کا ذکر ملتا ہے، جیسا کہ شیخ البانی رحمہ اللہ نے "سلسلہ احادیث الصحیحہ” میں بیان کیا ہے۔
وقت کی وضاحت:
- جمعرات کے دن غروبِ آفتاب سے جمعہ کے دن غروبِ آفتاب تک سورۃ الکہف پڑھنا مستحب ہے۔
- اس وقت میں جب بھی سہولت ہو، سورۃ الکہف پڑھ سکتے ہیں۔
خلاصہ:
- سورۃ الکہف کو جمعرات کی شام یا جمعہ کے دن کسی بھی وقت پڑھ لینا افضل ہے، شرط یہ ہے کہ یہ وقت جمعرات کے غروب سے جمعہ کے غروب تک ہو۔