ماخوذ: احکام و مسائل، مساجد کا بیان، جلد 1، صفحہ 108
سوال
کیا مسجد میں جمعہ کے دن اگربتی لگانا جائز ہے، جبکہ بعض حضرات اس خوشبو یا دھوئیں سے تنگ بھی ہوتے ہیں؟
جواب
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
- جو شخص فطرت سلیم رکھتا ہو، وہ خوشبو سے کبھی تنگ نہیں ہوتا۔
- البتہ اگر خوشبو یا دھواں بعض افراد کو پریشان کرتا ہے تو بہتر یہی ہے کہ اگربتی کے بجائے کوئی دوسری خوشبو استعمال کی جائے جو اذیت کا باعث نہ ہو۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب