جمعہ کے دن صفوں کو پھلانگنے کا شرعی حکم اور نبیﷺ کی ہدایت
ماخوذ :فتاویٰ ارکان اسلام

جمعہ کے دن صفوں کو پھلانگنے کا حکم

سوال:

جو شخص جمعہ کے دن صفوں کو پھلانگے، اس کے بارے میں کیا حکم ہے؟

جواب:

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جمعہ کے دن خطبہ کے دوران صفوں سے گزرنا اور لوگوں کو پھلانگنا درست عمل نہیں ہے۔ ایسے شخص کو بٹھا دینا واجب ہے۔ اس کے ساتھ گفتگو نہ کی جائے بلکہ اشارے سے یا کپڑا کھینچ کر اس کو بیٹھنے کا کہا جائے۔ سب سے بہتر یہ ہے کہ یہ عمل خود خطیب کرے، جیسا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا عمل تھا۔

ایک موقع پر جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم خطبہ دے رہے تھے تو آپ نے دیکھا کہ ایک شخص لوگوں کی گردنوں کو پھلانگ رہا تھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا:

((اِجْلِسْ فَقَدْ آذَیْتَ))
’’بیٹھ جاؤ تم ایذا پہنچا رہے ہو ۔‘‘
(سنن ابن ماجه، اقامة الصلاة، باب ما جاء فی النهي عن تخطي الناس یوم الجمعة، ح: ۱۱۵، مسند احمد: ۴/ ۱۸۸۔)

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

1