تحریر: عمران ایوب لاہوری
اور امام کے قریب بیٹھے
➊ حضرت سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
احضروا الـذكـر وادنوا من الإمام فإن الرجل يتباعد حتى يؤخر فى الجنة وإن دخلها
”خطبہ جمعہ میں حاضری دو اور امام کے قریب بیٹھو بے شک آدمی ہمیشہ دور رہتا ہے حتٰی کہ وہ جنت میں بھی تاخیر سے داخل کیا جائے گا اگرچہ وہ جنت میں داخل ہو گا۔“
[صحيح: صحيح أبو داود: 980 ، كتاب الصلاة: باب الدنو من الإمام عند الموعظة ، أحمد: 11/5]
➋ حضرت اوس بن اوس رضی اللہ عنہ سے مروی حدیث میں جن افعال کے عامل شخص کے لیے جمعہ کی فضیلت بیان کی گئی ہے ان میں یہ بھی ہے:
ودنا من الامام
”وہ امام کے قریب ہو کر بیٹھا ۔“
[صحيح: صحيح أبو داود: 333 ، كتاب الطهارة: باب فى الغسل يوم الجمعة ، أبو داود: 345]