مرکزی مواد پر جائیں
18 شعبان، 1447 ہجری

جمعہ کا وقت کب شروع ہوتا ہے؟

فونٹ سائز:
ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری

سوال:

جمعہ کا وقت کب شروع ہوتا ہے؟

جواب:

جمعہ کا وقت زوال آفتاب کے بعد شروع ہوتا ہے، اس سے پہلے جمعہ نہیں پڑھا جا سکتا۔
❀ امام شافعی رحمہ اللہ (204ھ) فرماتے ہیں:
لا اختلاف عند أحد لقيته أن لا تصلى الجمعة حتى تزول الشمس
جن اہل علم سے میری ملاقات ہوئی ہے، ان کا اس میں کوئی اختلاف نہیں کہ جمعہ زوال آفتاب کے بعد ہی پڑھا جائے گا۔
(الأم: 223/1)

اہم: ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر واٹس اپ پر اطلاع دیں یا ای میل کریں۔