ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری
سوال :
جمرات کو کنکریاں مارتے وقت اللہ اکبر نہیں کہا، کیا حکم ہے؟
جواب:
جمعرات کو ”رمی“ کرتے وقت تکبیر کہنا مستحب ہے، البتہ تکبیر نہ کہے، تو اس کی رمی بالا جماع درست ہے۔
❀ حافظ ابن حجر رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
أجمعوا على أن من لم يكبر فلا شيء عليه .
”اہل علم کا اجماع ہے کہ جس نے ( رمی جمرات کے وقت) تکبیر نہ کہی ، تو اس پر کوئی شے (دم وغیرہ) نہیں۔“
(فتح الباري : 582/3)