سوال
جماعت میں دھڑے بندی ہو گئی ہے۔ آپ بتائیں کہ کس دھڑے کا موقف قرآن و حدیث کے قریب ہے؟ یعنی:
◄ جمعیت اہلحدیث
◄ مرکز الدعوۃ والارشاد
◄ مولانا عبدالقادر روپڑی
◄ عبدالرحمن جہلمی
◄ مولانا عبدالرحمن
◄ تنظیم غرباء
جواب
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
آپ نے جن جماعتوں کے نام تحریر کیے ہیں، یہ سب جماعتیں کتاب و سنت کی دعوت دینے والی ہیں۔ البتہ حقیقت یہ ہے کہ ان میں سے ہر جماعت بعض امور میں خطا کر جاتی ہے۔ اس وجہ سے ہمیں کسی بھی جماعت کے ہر قول و فعل میں مکمل اور بلا استثناء تائید کا رویہ اختیار نہیں کرنا چاہیے۔
◄ صحیح طرزِ عمل یہ ہے کہ ان جماعتوں کے وہ اقوال و اعمال جو کتاب و سنت کے مطابق ہوں، ان کی بھرپور تائید اور حمایت کی جائے۔
◄ اور جو باتیں یا اعمال کتاب و سنت کے مخالف ہوں، ان میں ان کا ساتھ نہ دیا جائے۔
◄ بلکہ ان کی اصلاح اور نصیحت کرتے ہوئے، بہتر اور احسن طریقے سے سمجھانا چاہیے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب