ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری
سوال:
جس کی عقل زائل ہو چکی ہو، اس کی طلاق کا کیا حکم ہے؟
جواب:
جس کی عقل زائل ہو چکی ہو، اس کی طلاق واقع نہیں ہوتی۔
❀ علامہ قرطبی رحمہ اللہ (671ھ) فرماتے ہیں:
أجمع العلماء على أن طلاق المعتوه لا يجوز.
اہل علم کا اجماع ہے کہ مجنون کی طلاق واقع نہیں ہوتی۔
(تفسير القرطبي: 203/5)