ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری
سوال:
جس کا جمعہ رہ جائے تو وہ کیا کرے؟
جواب:
جس کا جمعہ رہ جائے، وہ ظہر کی نماز ادا کرے گا۔
أجمعت الأمة على أن الجمعة لا تقضى على صورتها جمعة ولكن من فاتته لزمته الظهر 
امت کا اجماع ہے کہ جمعہ کی قضا جمعہ کی طرح (دو رکعت) نہیں ہے، بلکہ جس کا جمعہ رہ جائے، اس پر ظہر کی ادائیگی لازم ہے۔
(المجموع للنووی: 509/4، حافظ نووی رحمہ اللہ) 
