جس نے کنکریاں مارنے سے پہلے سرمنڈا لیا یا جانور ذبح کر لیا

 

تحریر: عمران ایوب لاہوری

جس نے کنکریاں مارنے سے پہلے سرمنڈا لیا یا جانور ذبح کر لیا یا بیت اللہ میں چلا گیا تو اس پر کوئی مواخذہ نہیں
➊ حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم حجتہ الوداع میں ایک مقام پر کھڑے ہو گئے ۔ صحابہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوالات کرنے شروع کر دیے۔ کسی نے کہا مجھے علم نہیں تھے میں نے قربانی سے پہلے حجامت بنوا لی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے فرمایا:
اذبح ولا حرج
”قربانی کرو کوئی حرج نہیں ۔“
اور ایک آدمی نے عرض کیا ، مجھے معلوم نہیں تھا میں نے کنکریاں مارنے سے پہلے قربانی کر لی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
ارم ولا حرج
”اب کنکریاں مار لو کوئی حرج نہیں ۔ “
(حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ
فما سئل يومئذ عن شيئ قدم ولا أخر إلا قال ، افعل ولا حرج
”اس روز آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے جس عمل کے مقدم و مؤخر کرنے کے متعلق بھی استفسار کیا گیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہی فرمایا: جاؤ اب کر لو کوئی حرج نہیں ۔“
[بخاري: 1736 ، كتاب الحج: باب الفتيا على الدابة عند الجمرة ، مسلم: 1306 ، موطا: 421/1 ، ابو داود: 2014 ، ترمذي: 916 ، ابن ماجة: 3051 ، مسند شافعي: 378/1 ، طيالسي: 224/1 ، أحمد: 159/2 ، دارمي: 64/2 ، ابن الجارود: 1014 ، شرح معاني الآثار: 237/2 ، بيهقى: 141/5 ، حميدي: 264/1 ، نسائي فى الكبرى: 447/2]
➋ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کی روایت میں ہے کہ ”نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے قربانی کرنے ، سر منڈانے ، کنکریاں مارنے اور ان میں تقدیم و تاخیر کے متعلق دریافت کیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
لا حرج
”کوئی حرج نہیں ۔“
[بخاري: 1734 ، كتاب الحج: باب إذا رمى بعد ما أمسى ، مسلم: 1307 ، ابو داود: 1983 ، نسائي: 272/5 ، ابن ماجة: 3049]
➌ جامع ترمذی کی ایک روایت میں یہ لفظ ہیں:
إنى أفضت قبل أن أحلق
” (کسی صحابی نے کہا ) میں نے سر منڈانے سے پہلے طوافِ افاضہ کر لیا ہے (تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کوئی حرج نہیں ) ۔“
[حسن: صحيح ترمذي: 702 ، كتاب الحج: باب أن عرفة كلها موقف ، ترمذى: 885]

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

1