مرکزی مواد پر جائیں
18 شعبان، 1447 ہجری

جس نے میت کو غسل دیا ہو، کیا اس پر وضو واجب ہے؟

فونٹ سائز:
ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری

سوال :

جس نے میت کو غسل دیا ہو، کیا اس پر وضو واجب ہے؟

جواب :

میت کو غسل دینے پر غسل اور وضو کرنا مستحب ہے، واجب نہیں ۔ ائمہ سلف کا یہی موقف ہے۔
❀ قاضی عیاض رحمہ الله (544ھ) فرماتے ہیں :
مذهب كافة العلماء أنه لا يجب عليه وضوء منه .
”تمام اہل علم کا مذہب یہ ہے کہ میت کو غسل دینے والے پر وضو کرناواجب نہیں۔“
(إكمال المعلم : 389/3)

اہم: ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر واٹس اپ پر اطلاع دیں یا ای میل کریں۔