ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری
سوال:
جس مسئلے میں اختلاف رہا ہو، کیا بعد میں اس پر اجماع ہو سکتا ہے؟
جواب:
درست اور راجح یہی ہے کہ ایک مسئلے میں اہل علم کا اختلاف ہو، بعد میں اہل علم اس مسئلے پر اتفاق اور اجماع کر لیں، تو یہ اجماع حجت ہوگا۔
❀ حافظ نووی رحمہ اللہ (676ھ) فرماتے ہیں:
الأصح أن الإجماع بعد الخلاف يصح، والله أعلم
درست اور صحیح بات یہی ہے کہ اختلاف ہونے کے بعد اجماع کر لینا درست ہے، واللہ اعلم!
(شرح النووي: 26/7)