ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری
سوال:
جس لڑکی کو ابھی تک حیض نہیں آیا، مگر وہ حاملہ ہوگئی، کیا یہ بالغہ ہے؟
جواب:
بلوغت کی دو علامتیں عورتوں کے ساتھ خاص ہیں: حیض آنا اور حاملہ ہونا۔ اگر کسی لڑکی کو حمل ہو جائے، تو وہ بالغہ قرار پائے گی اور اس پر بلوغت کے احکام نافذ ہوں گے۔
❀ علامہ ابو عبد اللہ قرطبی رحمہ اللہ (671ھ) فرماتے ہیں:
أما الحيض والحبل فلم يختلف العلماء فى أنه بلوغ
اس میں علما کا کوئی اختلاف نہیں کہ حیض اور حمل (عورت کے) بالغ ہونے کی نشانیاں ہیں۔
(تفسير القرطبي: 5/35)