تحریر: عمران ایوب لاہوری
جس قیدی کے اسلام لانے کی امید ہو اسے چھوڑ دینا
جائز ہے جیسا کہ ثمامہ رضی اللہ عنہ کی حدیث میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
أطلقوا ثمامة
”ثمامہ کو چھوڑ دو ۔“
تو وہ مسجد کے قریب ایک نخلستان میں گئے غسل کیا ، پھر مسجد میں داخل ہوئے اور کہا:
أشهد أن لا إله إلا الله وأشهد أن محمدا رسول الله
[بخاري: 4372 ، كتاب المغازي: باب وفد بنى حنيفة وحديث ثمامة بن آثال ، مسلم: 1764 ، ابو داود: 2679 ، نسائي: 109/1 ، احمد: 452/2]