ماخوذ : فتاویٰ محمدیہ، جلد 1، صفحہ 861
جسم کے بعض اعضاء کی فوٹو بنوانے کے متعلق شرعی حکم
سوال
جسم کے بعض اعضاء کی فوٹو بنوانا کیسا ہے؟
جواب
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
جسم کے بعض حصوں مثلاً ہاتھ یا پاؤں وغیرہ کی تصویر بنانا یا بنوانا — جہاں تک میری سمجھ میں آیا ہے — درست نہیں ہے۔
البتہ اکثر علماء اس بات کے قائل ہیں کہ اگر چہرے کے علاوہ کسی ایک عضو کی تصویر ہو تو اس کی اجازت ہے۔
تاہم، فوٹو گرافروں کے لیے شدید عذاب کی وعید احادیث میں بیان کی گئی ہے۔ لہٰذا احتیاط اسی میں ہے کہ تصویر کشی سے مکمل اجتناب کیا جائے۔
البتہ اگر شرعی مجبوری لاحق ہو، جیسے حج وغیرہ کے لیے پاسپورٹ بنوانے کی ضرورت ہو، تو ایسی صورت مستثنیٰ ہے۔
ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب