سوال
کیا ایک جرم ثابت ہونے پر مختلف سزائیں دی جا سکتی ہیں، جیسے قید اور جرمانہ یا قتل اور جرمانہ؟ اس حوالے سے رہنمائی فرمائیں۔
جواب از فضیلۃ العالم حافظ محمد طاہر حفظہ اللہ
کسی جرم کی ایک سے زائد سزائیں ہو سکتی ہیں۔ البتہ، اگر کسی جرم میں مالی پہلو شامل نہ ہو، تو تعزیراً جرمانہ عائد کرنا—یعنی "التعزیر بالمال”—چاروں فقہی مذاہب کے مطابق درست نہیں ہے۔ تاہم، اس مسئلے میں ابن تیمیہ اور ابن القیم نے اختلاف کیا ہے۔
واللہ أعلم