سوال:
جب میاں بیوی کے مابین اتفاق نہ ہو، لڑائی جھگڑا معمول ہو، تو کیا حکم ہے؟
جواب:
اگر زوجین کے مابین نا اتفاقی رہے، اتفاق کی کوئی صورت نظر نہ آئے ، تو شوہر کو چاہیے کہ بیوی کو طلاق دے دے، اسی میں دنیاوی و اخروی فلاح ہے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
﴿فَإِمْسَاكٌ بِمَعْرُوفٍ أَوْ تَسْرِيحٌ بِإِحْسَانٍ﴾
(البقرة : 229)
”بیوی کو عمدہ طریقے سے رکھے یا احسان کے ساتھ آزاد کر دے۔“
یعنی یا تو نیکی اور احسان کے ساتھ رکھے یا احسان کے ساتھ چھوڑ دے۔ لڑائی جھگڑے اور نفرت کے ساتھ زندگی گزارنا نہ شوہر کے لیے بہتر ہے نہ بیوی کے لیے، نہ اولاد کے لیے۔