جب شوہر بیوی کی خبر گیری نہ کر سکے ، تو کیا طلاق دینا واجب ہے؟

فونٹ سائز:
ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری

سوال:

جب شوہر بیوی کی خبر گیری نہ کر سکے ، تو کیا طلاق دینا واجب ہے؟

جواب:

جو شوہر بیوی کی خبر گیری نہیں کرتا ، اسے چاہیے کہ اس کی خبر گیری کرے، کیونکہ بیوی کی ضروریات کا خیال رکھنا اس کے ذمہ ہے اور اس میں اجر بھی ہے۔ البتہ اگر شوہر کسی صورت بیوی کی خبر گیری نہیں کر سکتا (مثلاً طویل سفر، قید، یا شدید بیماری کی وجہ سے)، تو احسن طریقہ سے اسے طلاق دے دے۔
❀فرمان باری تعالیٰ ہے:
﴿فَإِمْسَاكٌ بِمَعْرُوفٍ أَوْ تَسْرِيحٌ بِإِحْسَانٍ﴾
(البقرة : 229)
”بیوی کو عمدہ طریقے سے رکھے یا احسان کے ساتھ آزاد کر دے۔“