جب بھی عقیقہ کیا جائے تو عقیقہ ہی ہو گا عام صدقہ نہیں ہوگا
یہ اقتباس شیخ جاوید اقبال سیالکوٹی کی کتاب والدین اور اُولاد کے حقوق سے ماخوذ ہے۔

جب بھی عقیقہ کیا جائے تو عقیقہ ہی ہو گا عام صدقہ نہیں ہوگا

◈ عن سمرة قال: قال رسول الله: العلام مرتهن بعقيقيه
”سمرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بچہ اپنے عقیقہ کے بدلے گروی ہے۔“
(صحيح الترمذی، ابواب الاضاحي، باب ما جاء في العقيقة: 1522؛ ابن ماجه ، ابواب الذبائح، باب العقيقة: 3165)
◈ عن أنس أن النبى عق عن نفسه بعد ما جاءته النبوة
انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے نبوت کے بعد اپنا عقیقہ خود کیا۔
([حسن] الطبراني الأوسط الرقم 1994 مصنف عبدالرزاق کتاب العقيقة، باب وجوب العقيقة: 7990)
فائدہ: ذرا غور فرمائیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے چالیس سال کے بعد اپنا عقیقہ کیا اس کے باوجود اس پر صدقہ کا لفظ استعمال نہیں ہوا بلکہ عقیقہ کا لفظ ہی استعمال ہوا ہے۔

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے