سوال
جاہلیت اور کفر، شرک اور بدعت کیا ہے؟ وضاحت فرمائیں؟
جواب
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
جاہلیت
◄ اسلام اور ایمان میں داخل ہونے سے پہلے انسان جس حالت میں ہوتا ہے، اسے جاہلیت کہا جاتا ہے۔
◄ اسی طرح جاہل ہونا یا جاہل کی طرف منسوب ہونا بھی جاہلیت کہلاتا ہے۔
کفر
◄ قرآنِ مجید کی کسی آیت یا کسی آیت کے حصے کا انکار کرنا۔
◄ اللہ تعالیٰ کے نبی ﷺ کی کسی حدیث و سنت یا اس کے کسی حصے کا انکار کرنا۔
◄ دیگر ایمانیات یا دینیات میں سے کسی چیز کا انکار کرنا۔
◄ ارکانِ اسلام میں سے کسی رکن کو ترک کرنا۔
◄ کفار کی امتیازی خصوصیات میں سے کسی خصوصیت کو اپنانا۔
یہ سب کفر کہلاتا ہے۔
◄ کفر کا لفظ کبھی ’’دون کفر‘‘ کے معنی میں بھی استعمال ہوتا ہے، یعنی ہر معصیت و گناہ پر بھی بولا جاتا ہے، بالخصوص کبائر پر۔
شرک
◄ اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی کو شریک ٹھہرانا شرک ہے۔
◄ یہ شرکت درج ذیل میں سے کسی چیز میں ہوسکتی ہے:
✿ ذات میں
✿ اسماء و صفات میں
✿ عبادت و اطاعت میں
✿ حکم و تصرف میں
✿ یا کسی اور پہلو میں
بدعت
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
«وَكُلُّ مُحْدَثَۃٍ بِدْعَۃٌ، وَكُلُّ بِدْعَۃٍ ضَلَالَۃٌ، وَكُلُّ ضَلَالَۃٍ فِي النَّارِ»
(1۔ مسلم؍ الجمعۃ؍ باب تخفیف الصلاۃ والخطبۃ، حدیث: ۸۶۸
2۔ نسائی؍ کتاب الجمعۃ؍ باب و کیفیۃ الخطبۃ)
ترجمہ:
’’دین میں ہر نئی چیز بدعت ہے، اور ہر بدعت گمراہی ہے، اور ہر گمراہی دوزخ میں لے جانے والی ہے۔‘‘