جانور کو ذبح کرتے وقت قبلہ رخ کرنے کا صحیح طریقہ حدیث کی روشنی میں
یہ اقتباس شیخ مبشر احمد ربانی کی کتاب احکام و مسائل کتاب و سنت کی روشنی میں سے ماخوذ ہے۔

سوال :

کیا جانور کو ذبح کرتے وقت قبلہ رخ کرنا کسی حدیث سے ثابت ہے؟

جواب :

جانور کو ذبح کرتے وقت قبلہ رخ کرنا صحیح حدیث سے ثابت ہے۔ جابر بن عبدالله رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ذبیحہ والے دن دو سینگوں والے چتکبرے خسی مینڈھے ذبح کیے، جب انھیں قبلہ رخ کیا تو آپ نے یہ دعا پڑھی:
انى وجهت وجهي للذى فطر السماوات والأرض على ملة إبراهيم حنيفا وما أنا من المشركين إن صلاتي ونسكي ومحياي ومماني لله رب العالمين، لا شريك له و بذلك أمرت و أنا من المسلمين اللهم منك ولك عن محمد و أميه بسم الله والله اكبر
پھر آپ نے انھیں ذبح کر دیا۔ (ابو داؤد، کتاب الضحاہا، باب ما يستحب من الضحاہا 2795، ابن ماجه 3121، ابن خزيمة287/4، ح : 2899، مسند احمد 370/3، ح: 15086، مستدرك حاكم 0467/1 ح : 1716)
اس حسن حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ جانور کو ذبح کرتے وقت قبلہ رخ کر لیا جائے۔

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے