جانور پر چھری چلانے سے پہلے دعا
تحریر: عمران ایوب لاہوری

جانور پر چھری چلانے سے پہلے دعا
چھری چلانے سے پہلے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے مختلف دعائیں ثابت ہیں جن میں سے چند اہم مندرجہ ذیل ہیں:
بِسْمِ اللَّهِ وَاللهُ اَكْبَرُ:
جیسا کہ حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ :
ضحى النبى صلى الله عليه وسلم بكبشين أملحين أقرنين ذبحهما بيده وسمى و كبر
”نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے سینگ والے دو چتکبرے مینڈھوں کی قربانی کی ۔ انہیں اپنے ہاتھ سے ذبح کیا اور بسم الله اور الله اكبر پڑھا ۔“
[بخارى: 5565 ، كتاب الأضاحي: باب التكبير عند الذبائح]
➋ حضرت جابر رضی اللہ عنہ کی روایت میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جانور ذبح کرتے وقت یہ الفاظ کہے:
بسم الله وَالله اَكْبَرُ هَذَا عَنِّى وَعَمْنُ لَمْ يُضَحٌ مِنْ أُمَّتِي
”اللہ کے نام کے ساتھ اور اللہ سب سے بڑا ہے یہ (جانور ) میری طرف سے اور اس کی طرف سے ہے جس نے میری اُمت میں سے قربانی نہیں کی ۔“
[صحيح: صحيح ابو داود: 2436 ، ابو داود: 2810 كتاب الضحايا: باب فى الشاة يضحى بها عن جماعة ، ترمذي: 1520 ، احمد: 362/3 ، حاكم: 229/4 ، بيهقي: 275/4]
➌ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ ایک روایت میں ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مینڈھے کو پکڑ کر لٹایا اور ذبح کرتے وقت کہا:
اللَّهُمَّ تَقَبَّلُ مِنْ مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ وَ مِنْ أُمَّةِ مُحَمَّدٍ
”اے اللہ ! تو محمد کی طرف سے آل محمد کی طرف سے اور اُمت محمد کی طرف سے (اس جانور کی قربانی ) قبول فرما ۔“
[مسلم: 1967 ، كتاب الأضاحي: باب استحباب استحسان الضحية وذبحها مباشرة بلا توكيل التسمية والتكبير ، احمد: 78/6 ، ابو داود: 2792]
➍ سنن أبی داود کی ایک روایت میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عید کے روز دو مینڈھے قربان کیے اور جب ان دونوں کو قبلہ رخ کیا تو یہ کلمات کہے:
وَجْهُتُ وَجُهِيَ لِلَّذِى فَطَرَ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضَ حَنِيفًا وَمَا أَنَا مِنَ الْمُشْرِكِيْنَ إِنَّ صَلَاتِي وَنُسُكِي وَمَحْيَايَ وَمَمَاتِي لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِيْنَ لَا شَرِيكَ لَهُ وَبِذَلِكَ أُمِرْتُ وَأَنَا أَوَّلُ الْمُسْلِمِينَ اللَّهُمَّ مِنكَ وَلَكَ عَنْ مُحَمَّدٍ وَأُمَّتِهِ بِسْمِ اللهِ وَاللهُ أَكْبَرُ
پھر (انہیں) زبح کر دیا ۔
[ابو داود: 2795 ، كتاب الضحايا: باب ما يستحب من الضحايا]

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے