سوال
کس قسم کی تصویر چھاپنا جائز ہے یا ناجائز؟
جواب
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم کا ارشاد مبارک ہے:
{اِنَّ اَشَدَّ النَّاسِ عَذَابًا عِنْدَاﷲِ الْمُصَوِّرُوْنَ}
صحیح بخاری جلد دوم، کتاب اللباس، باب عذاب المصورین یوم القیامۃ، صفحہ 880
[بخاری ۔ کتاب اللباس ۔ باب عذاب المصورین یوم القیامة]
ترجمہ:
’’بے شک اللہ کے نزدیک لوگوں میں سب سے زیادہ عذاب پانے والے تصویریں بنانے والے ہوں گے۔‘‘
لہٰذا کسی جاندار، ذی روح چیز کی تصویر بنانا یا اسے شائع/طبع کرنا شرعاً درست نہیں۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب