مرکزی مواد پر جائیں
18 شعبان، 1447 ہجری

جانتے بوجھتے بے وضو شخص کی اقتدا میں نماز پڑھنا کیسا ہے؟

فونٹ سائز:
ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری

سوال:

جانتے بوجھتے بے وضو شخص کی اقتدا میں نماز پڑھنا کیسا ہے؟

جواب:

جانتے بوجھتے بغیر وضو یا تیمم کے نماز پڑھنا جائز نہیں، نیز کسی ایسے امام کی اقتدا میں نماز پڑھنا بھی حرام ہے، جس کے بے وضو ہونے کا یقینی علم ہو۔
❀ حافظ نووی رحمہ اللہ (676ھ) فرماتے ہیں:
أجمعت الأمة على تحريم الصلاة خلف المحدث لمن علم حدثه
امت کا اجماع ہے کہ جس کے بے وضو ہونے کا علم ہو، اس کی اقتدا میں نماز پڑھنا حرام ہے۔
(المجموع: 256/4)

اہم: ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر واٹس اپ پر اطلاع دیں یا ای میل کریں۔