ماخوذ : فتاویٰ علمائے حدیث
سوال
کیا جادو کا علاج جادو سے کیا جاسکتا ہے؟
جواب
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
جی نہیں۔
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
’’سات مہلک کاموں سے بچ کر رہو۔‘‘
صحابہ کرامؓ نے عرض کیا: یا رسول اللہ ﷺ! وہ سات کام کون کون سے ہیں؟
آپ ﷺ نے فرمایا:
- اللہ تعالیٰ کے ساتھ شرک کرنا۔
- جادو کرنا۔
- کسی کو ناحق قتل کرنا۔
- سود خوری۔
- یتیم کا مال کھانا۔
- کفار سے مقابلہ کے دن پیٹھ پھیر کر بھاگ جانا۔
- پاکدامن اہل ایمان عورتوں پر تہمت لگانا۔
(صحیح بخاري، کتاب الوصایا. باب قول الله تعالی:)
﴿إِنَّ الَّذِينَ يَأْكُلُونَ أَمْوَالَ الْيَتَامَىٰ ظُلْمًا إِنَّمَا يَأْكُلُونَ فِي بُطُونِهِمْ نَارًا ۖ وَسَيَصْلَوْنَ سَعِيرًا (١٠﴾