سوال
اگر رشوت دے کر جائز کام کروا لیا جائے تو کیسا ہے؟
جواب
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
رشوت بہرحال رشوت ہی کہلاتی ہے، جس سے بچنا ضروری ہے، یعنی ہر حال میں اس سے اجتناب کرنا چاہیے۔ تاہم، جو رشوت ایسی ہو جس پر جہنم کی آگ کی وعید آئی ہے، وہ وہ رشوت نہیں جو جائز کام کے حصول کے لیے دی گئی ہو۔
یعنی اگر کوئی شخص کسی جائز اور حق دار کام کو حاصل کرنے کے لیے رشوت دیتا ہے کیونکہ بغیر رشوت دیے وہ کام نہیں ہوتا، تو ایسی صورت میں وعید والی رشوت کا اطلاق اس پر نہیں ہوگا، لیکن رشوت دینا بہرحال درست نہیں اور اس سے بچنے کی بھرپور کوشش کرنی چاہیے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب