ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری
سوال:
ثنیٰ ابن صباح راوی کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟
جواب:
ثنیٰ ابن صباح ضعیف و متروک ہے۔
❀ امام ابن عدی رحمہ اللہ (365ھ) فرماتے ہیں:
قد ضعفه الأئمة المتقدمون والضعف على حديثه بين
ثنیٰ ابن صباح کو ائمہ متقدمین نے ضعیف قرار دیا ہے، اس کی حدیث پر ضعف بالکل واضح ہے۔
(الكامل في ضعفاء الرجال: 172/8)
❀ حافظ عراقی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
ضعيف عند الجمهور
یہ جمہور کے نزدیک ضعیف ہے۔
(فيض القدير للمناوي: 69/1)
حافظ ہیشمی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
متروك عند الجمهور
جمہور کے نزدیک متروک ہے۔
(مجمع الزوائد: 297/4)