ثقہ اور ضعیف راوی کی روایت میں تعارض کا حکم
ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری

سوال:

کیا ثقہ راوی کی روایت کو ضعیف راوی کی روایت کی مخالفت کی بنا پر معلول قرار دیا جا سکتا ہے؟

جواب:

ضعیف روایت کی مخالفت میں اگر ثقہ راوی روایت کرے، تو ثقہ کی روایت کو معلول نہیں کیا جا سکتا۔ ضعیف راوی کی روایت قبول نہیں، نہ اس پر عمل کیا جائے گا۔ جب ایک ضعیف منفرد روایت سے حجت پکڑنا ہی جائز نہیں، تو اس کی بنا پر ایک ثقہ راوی کی روایت کو کیسے اور کیونکر رد کیا جا سکتا ہے؟
❀ امام نسائی رحمہ اللہ (303ھ) فرماتے ہیں:
لا يحكم بالضعفاء على الثقات
ضعیف راویوں کے ساتھ ثقہ راویوں پر حکم نہیں لگایا جا سکتا۔
(السنن الكبرى، تحت الرقم: 5967)
❀ حافظ بیہقی رحمہ اللہ (458ھ) فرماتے ہیں:
رواية الثقات لا تعلل برواية الضعفاء
ضعیف راویوں کی روایت سے ثقہ راویوں کی روایت کو معلول نہیں کیا جائے گا۔
(السنن الكبرى: 168/10)

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے