ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری
سوال:
ایک شخص کو تین افراد مل کر افطاری کراتے ہیں، مگر افطاری کرنے والے نے صرف ایک شخص کا کھانا کھایا، کیا تینوں کو ثواب ملے گا؟
جواب:
جی ہاں، تینوں کو ثواب ملے گا۔
سیدنا زید بن خالد جہنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
من فطر صائما كان له مثل أجره غير أنه لا ينقص من أجر الصائم شيء
جس نے روزہ دار کو افطار کرایا، اسے اس کے برابر ثواب ملے گا، بغیر اس کے کہ روزہ دار کے ثواب میں کوئی کمی ہو۔
(سنن الترمذي: 807، وسندہ صحیح)