تحریر: عمران ایوب لاہوری
تین اوقات میں تدفین ممنوع ہے
حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ :
ثلاث ساعات كان رسول الله ينهانا أن تصلى فيهن أوان نقير فيهن موتانا
”تین اوقات میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں نماز پڑھنے اور میت کی تدفین سے روکتے تھے ۔
➊ جب آفتاب طلوع ہو رہا ہوتا آنکہ بلند ہو جائے۔
➋ جب سورج نصف آسمان پر ہوتا وقتیکہ ڈھل جائے۔
➌ جس وقت سورج غروب ہونا شروع ہو۔
[مسلم: 373 ، كتاب صلاة المسافرين وقصرها: باب الأوقات التى نهى عن الصلاة فيها]