تہجد کی رکعتوں کی تعداد اور سنت نبوی کا طریقہ

فونٹ سائز:
ماخوذ : فتاویٰ محمدیہ، ج ۱ ص ۴۵۳

سوال

کیا ہمیشہ تہجد کی چار رکعتیں بھی پڑھ سکتا ہے؟

جواب

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

رسول اللہ ﷺ عموماً گیارہ رکعتیں پڑھا کرتے تھے، جن میں آٹھ نفل اور تین وتر شامل تھے، اور یہی مسنون طریقہ ہے۔ بعض مواقع پر آپ ﷺ نے سات رکعتیں اور کبھی نو رکعتیں بھی ادا فرمائی ہیں، جیسا کہ ترمذی شریف میں مذکور ہے:

(باب ما جاء الوتر بسمیع ترمذی مع تحفۃ الاحوذی ج ۱ ص ۳۳۷۔۳۳۸)

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب