ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری
سوال:
تہجد میں کتنی قرآت ہونی چاہیے؟
جواب:
جتنی لمبی ہو سکے، بہتر ہے۔
❀ سیدہ عائشہ رضی الله عنہا بیان کرتی ہیں:
”رسول اکرم صلى الله عليه وسلم رمضان اور غیر رمضان میں گیارہ رکعت سے زیادہ نماز نہیں پڑھتے تھے، چار رکعت پڑھتے، ان کا حسن اور ان کی طوالت مت پوچھیے، پھر چار رکعت پڑھتے، طوالت اور حسن میں مثالی، پھر تین وتر پڑھتے۔ میں نے پوچھا: اللہ کے رسول! آپ وتر پڑھنے سے پہلے سو جاتے ہیں؟ فرمایا: عائشہ! میری آنکھیں سوتی ہیں مگر دل نہیں سوتا۔“
(صحيح البخاري: 1147، صحیح مسلم: 738/125)
❀ صحیح بخاری (1123) میں ہے:
”سجدہ اتنا طویل ہوتا کہ آپ صلى الله عليه وسلم کے سر اٹھانے سے قبل پچاس آیات پڑھی جاسکتی ہیں۔“