توحید و شرک کی اقسام
شرک کی سات قسمیں ہیں، ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم شرک کی ان سات قسموں کو سمجھیں اور ان سات قسموں کے شرک کی بجائے سات قسموں کی توحید کا عقیدہ رکھیں۔ توحید اور شرک کی یہ سات قسمیں مندرجہ ذیل ہیں:
(توحید کی اقسام)(شرک کی اقسام)
① (توحيد في الحكم)،(شرك في الحكم)
② (توحيد في الذات)،(شرک فی الذات)
③ (توحيد في الصفات)،(شرک فی الصفات)
④ (توحيد في العلم)،(شرک فی العلم)
⑤ (توحید فی العبادت)،(شرک فی العبادت)
⑥ (توحيد في التصرف)،(شرک فی التصرف)
⑦ (توحيد في العادت)،(شرک فی العادت)
یادر ہے کہ شرک دو عنوان کے تحت آتا ہے:
① شرک اکبر:
(اس میں اوپر بیان کی گئی شرک کی ساتوں اقسام شامل ہیں)
② شرک اصغر:
(اس میں ریا کاری اور غیر اللہ کی قسم اٹھانا وغیرہ شامل ہیں)
اب ان شاء اللہ ہم اگلے مضامین میں ان تمام اقسام کو قرآن و حدیث کی روشنی میں تفصیل کیساتھ ذکر کریں گے۔